28 اکتوبر، 2015، 2:07 PM

مشرقی یورپ کے ممالک تارکین وطن کو پناہ دینے کے خلاف ہیں

مشرقی یورپ کے ممالک تارکین وطن کو پناہ دینے کے خلاف ہیں

ایک سروے کے مطابق مشرقی یورپ کی نصف سے زیادہ آبادی تارکین وطن کو پناہ دینے کے خلاف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک سروے کے مطابق مشرقی یورپ کی نصف سے زیادہ آبادی تارکین وطن کو پناہ دینے کے خلاف ہیں۔ برطانوی عمرانیاتی سروس Populus کی طرف سے کرائی گئی رائے شماری کے مطابق مشرقی یورپ کے 60 فی صد سے زیادہ باشندوں نے اس سوال کہ "کیا آپ کے ملک کی حکومت کو تارکین وطن پناہ دینا چاہیے" کا منفی جواب دیا۔ چیک ری پبلک، ہنگری اور بلغاریہ میں تارکین وطن کو پناہ دینے کے خلاف رائے دینے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، بالترتیب 73 فی صد، 63 فی صد اور 62 فی صد ہے۔ مغربی یورپ یعنی جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تارکین وطن کو پناہ دینے کے مخالفین کی اوسط تعداد 42 فی صد ہے۔ تارکین وطن کو پناہ دینے کے حامیوں کی تعداد جرمنی میں سب سے زیادہ ہے۔ جرمنی کے 58 فی صد باشندے سمجھتے ہیں کہ ملک میں تارکین وطن کو پناہ دینا درست ہے۔

News ID 1859163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha